ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرا کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں اچانک آگ لگنے سے دس معصوم نو زائیدہ بچے جاں بحق

مہاراشٹرا کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں اچانک آگ لگنے سے دس معصوم نو زائیدہ بچے جاں بحق

Sat, 09 Jan 2021 10:47:53    S.O. News Service

ممبئی 9 جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی )  ہفتہ کی اولین ساعتوں میں مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع کے ایک سرکاری اسپتال میں اچانک آگ لگنے کا  حادثہ پیش آنے سے 10 نوزائیدہ بچے دم توڑنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے عملے نے نہایت چوکسی برتتے ہوئے دیگر سات بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے، ساتھ ساتھ آئی سی یو و دیگر کمروں میں موجود مریضوں کو بھی فوری طور پر دوسرے یونٹ میں منتقل کرنے  میں کامیاب ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ  جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب قریب دو  بجے حادثہ پیش آیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ  شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے  آگ لگی ہوگی۔ 

اسپتال کے سرجن پرمود کھنڈاٹے نے ٹائمز آف انڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  چار معصوم بچے آگ میں جلنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ  اکسیجن سپلائی بند ہوجانے کے نتیجے میں دیگر بچوں کی موت واقع ہوئی۔

آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئی، اور کافی کوششوں کے بعد  آگ پر قابو پالیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیا

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے مطابق ، چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے ڈسٹرکٹ اسپتال میں لگنے والی آگ کے بارے میں وزیر صحت راجیش ٹوپے کے ساتھ ساتھ ضلع بھنڈارا کے ضلعی کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بات کی اور  تحقیقات کا  حکم دیا۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اعلان کیا ہے کہ بھنڈارہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے  میں جاں بحق ہونے والے بچوں  کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے  دی جائے گی۔


Share: